جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کا پانی، بجلی اور گیس بلز پر کمیشن لینے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کا پانی، بجلی اور گیس بلز پر کمیشن لینے کا انکشاف
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کا پانی، بجلی اور گیس بلز پر کمیشن لینے کا انکشاف

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم کی جانب سے یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں بھاری کمیشن کے حصول کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے  واٹر بورڈ، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی سے کمیشن کا الگ الگ تناسب مقرر کررکھا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر فنانس طارق کلیم واٹر بورڈ سے بلوں کی ادائیگی کی مد میں 7فیصد کمیشن وصول کرتے ہیں ،جبکہ کے الیکٹرک سے 3.50فیصد کمیشن اور ایس ایس جی سی سے 4.50فیصد کمیشن وصول کیا جاتا ہے ۔کے الیکٹرک کا ماہانہ بل ساڑھے تین کروڑ کے لگ بھگ بنتا ہے ،واٹر بورڈ کا ماہانہ اوسط بل ستر لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان آتا ہے اور سوئی گیس کا بل بھی تقریباً ماہانہ اتنا ہی آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی سے اغواء کی گئی دُعا زہرہ کی تلاش، سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی ناکام

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرفنانس وزیٹنگ فکلٹی ، وینڈرز اور دیگر بلوں کو روک کر رکھتا ہے اور ہر صورت میں آخری تاریخ سے پہلے ہی ان بلوں کی ادائیگی کرتا ہے تاکہ ان کو کمیشن کے حصول میں بھی تاخیر نہ ہو، جامعہ کراچی کئی برسوں سے مالی بحران کا شکار ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈائریکٹر فنانس بعض اوقات ان کمپنیز کو پیشگی بلز ادا کرتا ہے تاکہ پیشگی کمیشن مل جائے۔

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے اسٹاف کالونی میں بجلی، گیس اور پانی کے انفرادی میٹرز لگوانے کے احکامات دیئے تھے اور کہا تھا کہ رہائشی اپنے یوٹیلٹی بلز خود ادا کرینگے لیکن طارق کلیم نے ڈائریکٹر فنانس بننے کے بعد غیر اعلانیہ طور پر یہ اسکیم ختم کردی تھی ۔

معلوم رہے کہ کہ طارق کلیم کوڈاکٹر محمد اجمل خان نے نہ صرف ملازمت سے برطرف کیا تھا بلکہ جامعہ کراچی کی گاڑی،لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا واپس نہ کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹرفنانس طارق کلیم سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون رسیو  نہیں کیا جن کا مؤقف معلوم ہونے پر شائع کردیا جائے گا ۔

Related Posts