اداروں کو سینیٹ الیکشن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، رہنما ء ن لیگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداروں کو سینیٹ الیکشن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، رہنما ء ن لیگ
اداروں کو سینیٹ الیکشن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے، رہنما ء ن لیگ

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے سینیٹرز کو چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں صادق سنجرانی کو ووٹ ڈالنے کیلئے فون کالز آرہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن کو بھی متنازع بنانے کی کوشش ہورہی ہے، ہمارے ممبران کہتے ہیں کہ ووٹ بدلنے کا کہا جارہا ہے، اداروں کو کل کے الیکشن کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے سینیٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا کہ ان کے سینیٹرز کو فون کالز آرہی ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو ووٹ دیں۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ مجھے 6، 7اور 9 مارچ کو واٹس ایپ پر کالز آئیں، جن میں کہا گیا کہ آپ حکومتی امیدوار کو ووٹ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے فون کالز میں کہا کہ ہم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک زندگی ہے نواز شریف کے ساتھ رہیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے خلاف ایک پرانا کیس کھول دیا گیا اور الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے نوٹسز آنے لگے۔

وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہمارے سینیٹرز سے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں، حکومتی امیدوار کو دیں، ہم نے کہا ملک تباہ ہوچکا ہے، انہیں ووٹ کیسے دیں۔

شاہد خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز کو ٹیلی فون آرہے ہیں کہ ایوان میں نہ آئیں یا حکومتی امیدوار کو ووٹ دیں، یہاں کسی کا نام لینا مقصود نہیں، صرف خرابی کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کس نے 70 کروڑ لئے اور کس نے دیئے سب جانتے ہیں، ہمارے لوگوں کو پیسوں کی آفرز کی جارہی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے اس سوال پر کہ یوسف رضا گیلانی کے بقول ان کے سینیٹرز کو کوئی فون نہیں آیا، پر کہنا تھا کہ گیلانی صاحب کے سینیٹرز کو فون نہیں آرہے ہونگے پر ہمارے سینیٹرز کو آرہے ہیں اور ہم ریکارڈ دکھا سکتے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں، اس الیکشن کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیراعظم ٹکٹ دے کر دباؤ میں آکر واپس لے لیتے ہیں، اداروں کو کل کے الیکشن کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی ادارے کیخلاف نہیں۔

Related Posts