تھیٹر کی بندش کیخلاف اسٹیج فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stage artists announce sit-in outside Karachi Press Club against theater closure

کراچی :زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے روح رواں،اسٹیج ڈرامہ کے معروف رائٹر، ڈائریکٹر و پروڈیوسر زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے معاشی طور پر بڑے بڑے کاروباری لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے،تھیٹر کی بندش کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب کورونا کی چوتھی لہر آنے کو ہے اور صوبائی حکومت دوبارہ لاک ڈائون جیسے مشکل فیصلے کی جانب بڑھ رہی ہے، اسٹیج ڈرامے کے بہت سارے فنکار ایسے بھی ہیں جو روزکماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں مارکیٹوں، سینما،اسٹیج شوز پر پابندی کی وجہ سے اسٹیج ڈرامے کے بہت سارے فنکار ایسے بھی ہیں جن کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرویز صدیقی، شکیل شاہ، سلیم شیخ، یوسف پٹھان، جنید خان، علی مانی ، صبا شیخ، عظمی بخاری، جہاں زیب خان، اسحاق راجو، اختر پیرزادہ، کامران خان، مجید مغل، راجہ بابو، سلیم شاہ، حمید مالی، فیاض خان اعوان، زاہد غوری، شہروز شیخ، صدیق بابر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

زاہد شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر ثقافت سید سردارعلی شاہ، وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سے اپیل کی اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں کی بقاء، فلاح و بہبود کے لیئے جامع اقدامات کریں اور سندھ حکومت اسٹیج ڈراموں کے غریب و ضرورت مند فنکاروں کے لیئے فنڈز جاری کرے، اس وقت اسٹیج ڈرامے کے فنکار شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں یا تو ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے یا پھر حکومت اسٹیج ڈراموں کے فنکاروں کی مالی معاونت کرے تا کہ وہ اپنا گزر بسر کر سکیں۔

مزید پڑھیں:سندھ میں دوبارہ پابندیاں، ریسٹورنٹ، سینماء ملازمین اوراساتذہ گزربسر کیسے کرینگے؟

اگر حکومت نے اسٹیج ڈرامے کے فنکاروں کی بہتری کے لیئے کوئی جامع اقدامات نہ کیے تو مجبورا اپنے جائز مطالبات کے لیئے تھیٹر کے تمام فنکار کراچی پریس کلب پر احتجاجی دھرنا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ فنکار تو ملکوں کی شناخت ہوتے ہیں اور امن و محبت کے سفیر ہوتے ہیں فنکاروں کی بہتری و خوشحالی کے لئے اقدامات کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی ہے ہماری کہ پاکستان میں کسی بھی حکومت نے شوبز انڈسٹری اور اس سے جڑے ہوئے لوگوں کیلئے کبھی کوئی جامع اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شوبز کے تمام فنکاروں سے بھی کہوں گہ شوبز انڈسٹر ی کے تمام لو گ ایک خاندان کی مانند ہیں اور جن سینئر فنکاروں کو اللہ نے صاحب حیثیت بنایا ہے وہ لوگ اپنے غریب اور ضرورتمند فنکاروں کی مدد کریں تا کہ مشکل وقت میں وہ فنکار اپنے آپ کو تنہا نہ محسوس کریں۔

Related Posts