آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ کل ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ کل ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کل تک اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی سکیم ختم کر دی،آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی، تمام شرائط پر ڈیڈ لاک تقریباً ختم ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات سٹاف لیول معاہدے کیلئے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے۔

آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ایم ای ایف کا مسودہ شیئر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید اضافہ کردیا ہے، شرح سود مزید ایک فیصد بڑھانے کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی کے تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Posts