کراچی: ضلع ویسٹ پولیس اور اسلحہ بردار اشتہاری منشیات فروش ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2انتہائی مطلوب ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کنواری کالونی کے علاقہ میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹارگٹڈ کارروائی کی،ملزمان نے اپنی جانب آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزم نجیب اللہ عرف جگنو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی ملزم زخمی حالت میں فرارہوگیا تاہم زخمی حالت میں فرار ہونیوالے ملزم گل زمان عرف گلو کو بھی عباسی شہید ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور 03 کلو سے زائد چرس برآمد۔ملزمان کے زیر استعمال 125 موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا۔گرفتار ملزم نجیب اللہ عرف جگنو تھانہ پیرآباد کے ذیل مقدمات میں مفرورومطلوب تھا۔
مزید پڑھیں:سندھ میں کورونا پابندیاں نرم، کاروبار مکمل بحال، ہوٹلوں کو ڈائننگ کی بھی اجازت مل گئی