ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto criticized the government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

عالمی یوم جمہوریت کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے، پاکستان جیسے کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیے طویل اور تاریخی جدوجہد کی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، جس کی اساس جمہوریت ہے، جمہوری نظام ہی شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل یقینی بنا سکتا ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں، آئین پر اور پارلیمان کے احترام کے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:ڈالر نے آسمان چھولیا، پاکستانی شہری مزید مقروض، مہنگائی میں بھی اضافہ

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیئے طویل و تاریخی جدوجہد کی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، جس کی اساس جمہوریت ہے۔

بے نظیر بھٹو نے بحالیِ جمہوریت کے لیے دو آمروں کے خلاف جدوجہد کی، جمہوری اداروں کو مضبوط کیا، آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، اپنے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی تیسری نسل بھی طاقت کا سرچشمہ عوام ہے کا پرچم اٹھائے میدانِ جدوجہد میں کھڑی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان میں پاکستانیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے، پیپلز پارٹی ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دے گی۔

Related Posts