کراچی میں بجلی کابحران ختم کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSGC increases gas supply to K-Electric in bid to end Karachi's power crisis

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کراچی میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے باعث سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی میں بجلی کے بحران کا نوٹس لینے کے بعد ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کو اضافی 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنا شروع کردی ہے۔

کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مابین معاہدے کے مطابق گیس سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو ایک اضافی 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کررہی ہے ۔

کے الیکٹرک کو گیس کی اضافی فراہمی کا مطلب ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو تین دن تک گیس کی فراہمی نہیں کی جائے گی اور صوبہ بھر کے سی این جی اسٹیشن 48 گھنٹے بند رہیں گے۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے ایس ایس جی سی کے اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کی انتظامیہ نے کورنگی ، سائٹ اور کراچی کی مختلف تجارتی تنظیموں سے ملاقات کی ہے تاکہ انہیں شہر کو بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک کی بھتہ خوری ریاست کو کھلا چیلنج،عوام کی سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل

ایس ایس جی سی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ گیس کی قلت کے باوجود کے الیکٹرک کو مزید گیس کی فراہمی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔

Related Posts