لاپتہ باراتیوں کو ڈھونڈنے کیلئے ایس ایس جی کمانڈوز بھی آپریشن میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاپتہ باراتیوں کو ڈھونڈنے کیلئے ایس ایس جی کمانڈوز بھی آپریشن میں شامل
لاپتہ باراتیوں کو ڈھونڈنے کیلئے ایس ایس جی کمانڈوز بھی آپریشن میں شامل

رحیم یار خان:صادق آباد کے قریب دریائے سندھ میں ماچھکہ کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے واقعہ کے 3 روز بعد بھی ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے، پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز بھی سرچ آپریشن حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بد قسمت باراتیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں ڈوب گئی تھی جس میں 100 کے قریب افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے پچاس سے زائد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

16 افراد کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے،جبکہ ریسیکو 1122 اور مقامی غوطہ خور اب تک 33 افراد کی لاشیں نکال چکے ہیں، ڈوبنے والے افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لئے پاکستان آرمی کی موسی کمپنی کے ایس ایس جی کمانڈوز بھی ماچھکہ پہنچ چکے ہیں، جس کے سرچ آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، ماچھکہسے لیکر گھوٹکی تک 16افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts