شاہ رخ خان کی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ قائم کرلیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

بالی ووڈ ہدایت کار راجکمارہیرانی اورکنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 22 دسمبر2023 کو بڑی اسکرین پرریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جیو سنیما نے 155 کروڑ روپے میں ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے ہیں، جواسوقت کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ڈیل ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک زبان میں ریلیزہونے والی فلم کیلئے ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جیو سنیما نیٹ فلکس کے مدمقابل اپنی ایپ لانچ کرے گا۔

بالی ووڈ کنگ کی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو اوروکی کوشل بھی اہم کردارادا کریں جبکہ راجکمار ہیرانی فلمز کے علاوہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

Related Posts