بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان نے 3 روز میں 300کروڑ کا بزنس کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان نے 3 روز میں 300 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جسے بھارتی میڈیا ہر لحاظ سے بلاک بسٹر فلم قرار دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی 7ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم جوان نے ریکارڈ بزنس کر لیا جو اپنے پہلے ہی روز سے فلم بینوں کے حواس پر چھائی ہوئی ہے۔ ریلیز کے پہلے ہی روز جوان نے بھارت میں 74اعشاریہ 50کجروڑ کا بزنس کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدنان صدیقی اپنے انتقال کی خبر پر حیران، افسوس کا اظہار بھی کردیا

اپنے پہلے ہی روز فلم نے اپنی ریلیز کی تمام زبانوں میں 129 اعشاریہ 06 کروڑ کا بزنس کیا۔ریلیز کے تیسرے روز فلم کا بزنس 74اعشاریہ 50 کروڑ رہا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ عالمی سطح پر جوان نے 350 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

فلم جوان کا ڈائیلاگ ”بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر“ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ بھارت کے تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا کا کہنا ہے کہ صرف 3روز میں شاہ رخ خان کی فلم جوان نے 350 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو عالمی سطح پر کسی سنگِ میل سے کم نہیں ہے۔

شاہ رخ خان کے جوان میں بولے گئے ڈائیلاگ پر پاکستان اور بھارت دونوں جگہ میمز بنائی جارہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ فلم میں نہ صرف عوام کی تفریح کا خیال رکھا گیا بلکہ اس کے ذریعے ایک طاقتور سماجی پیغام بھی دیا گیا ہے۔ 

https://twitter.com/yagaa__/status/1700742454969004441

ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ فلم کے گیتوں پر پاکستان اور بھارت کے علاوہ نائیجیریا سمیت دیگر ممالک میں شاہ رخ خان، نینتھرا اور سیدھوپتی کے مداح جھومتے نظر آرہے ہیں۔خاص طور پر بھارت میں جوان کے صبح کے شو کیلئے عوام قطار میں لگے نظر آتے ہیں۔ 

 

Related Posts