بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر ایک خصوبورت تصویر شیئر کر کے پاکستانی اسٹار سجل علی کو محبتوں بھرا پیغام بھجوایا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو رفتہ رفتہ سے اپنی ایک پرکشش تصویر شیئر کی جس پر بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنا ردِ عمل دیا۔ انھوں نےسجل علی کی تصویر پر دل کی ایموجی کا کمنٹ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں سجل کی یہ تصویر پسند آئی اور انھوں نے ان کے لیے پیار بھیجا ہے۔