دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط، سیریز برابر ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط، سیریز برابر ہونے کا خدشہ
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط، سیریز برابر ہونے کا خدشہ

گال: سری لنکا نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے ہیں جس کے بعد سری لنکا کو 425 رنز کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔

چوتھے دن کے کھیل کے آغاز میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز پر کیا جبکہ 75 اوورز کے اختتام تک سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا

سری لنکا کو 425 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی دھنن جیا ڈی سلوا 74 رنز بناکر اب بھی کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالیے ہیں جبکہ دھنن جیا ڈی سلوا 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ اور کپتان دمتھ کرونا رتنے 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید برآں سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 35، دنیش چندیمل 21، اوشادہ فرننڈو 19 اور دنتھ ویلا لیج نے 18 رنز بنائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے محمد نواز اور نسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور آغا سلمان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Related Posts