دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکانے جیت کے لئے قومی ٹیم کو 171رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
58 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی، اس کے باوجود بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز کا بڑا اسکور کرلیا۔
مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے