دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sri Lanka crush Bangladesh in second Test to seal series
ONLINE

کولمبو: سری لنکا نے ہفتے کے روز کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوپہر سے قبل ہی بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔

چوتھے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 115 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر کیا جبکہ انہیں اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے اب بھی 97 رنز درکار تھے لیکن ان کی بچنے کی تمام امیدیں آغاز میں ہی دم توڑ گئیں۔

سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر پربھات جے سوریا، جو پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے، نے صبح کی پانچویں گیند پر لٹن داس کو 14 رنز پر وکٹ کیپر کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ کروا کر کامیابی حاصل کی۔

یہ وکٹ گرتے ہی بنگلہ دیش کی آخری مستند بیٹنگ مزاحمت بھی ختم ہو گئی اور باقی بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی یہ ایک مکمل اور شاندار آل راؤنڈ کارکردگی تھی جس کے ساتھ انہوں نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے قیمتی پوائنٹس بھی اپنے نام کیے۔

اب دونوں ٹیمیں سیریز کے محدود اوورز کے مرحلے کی طرف بڑھیں گی جس میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری تک نہ پہنچ سکا، جو کہ پہلے ٹیسٹ میں گال میں ان کی عمدہ کارکردگی سے بالکل مختلف تھا۔ گال ٹیسٹ 21 جون کو ڈرا ہوا تھا، جس میں کپتان نجم الحسن شانتو نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن فائدہ نہ اٹھا سکے اور پوری ٹیم 247 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں سری لنکا نے 458 رنز بنا کر 211 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔ اس شاندار اننگز کی بنیاد اوپنر پتھم نسانکا کی 158 رنز کی کلاسیکل سنچری نے رکھی جو اس سیریز میں ان کی مسلسل دوسری سنچری تھی جبکہ دنیش چندیمل نے 93 رنز کی نپی تلی اننگز کھیل کر بھرپور ساتھ دیا۔

دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 194 رنز جوڑ کر سری لنکا کو مکمل طور پر میچ پر حاوی کر دیا۔

اگرچہ دوسرے نئی گیند کے بعد بنگلہ دیش نے تین تیز وکٹیں حاصل کر کے مختصر وقت کے لیے واپسی کی کوشش کی لیکن کوشل مینڈس نے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر سری لنکا کا کنٹرول واپس لے لیا۔

Related Posts