بھارت کی فوجی سرگرمیوں کی جاسوسی ریڈار تیار کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان نے بھارتی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والا ریڈار تیار کرلیا۔ اسے باآسانی دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے اپنا پہلا طویل فاصلے تک زمینی نگرانی کا ریڈار اے ایم 3505 کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے، جس کا مقصد زمینی اور فضا میں بھارتی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے۔

نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) اور بلیو سرج کے تعاون سے تیار کیا گیا یہ ریڈار 350 کلومیٹر دور تک اہداف کو ٹریک کرسکتا ہے جبکہ  60 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کا پتہ لگا سکتا ہے۔ اے ایم 3505 دوست یا دشمن کے سازوسامان کی بھی شناخت کر سکتا ہے جس میں توپ خانہ، ٹینک اور 450 کلومیٹر تک کے ہوائی جہاز شامل ہں۔

جدید اینٹی جیمنگ ٹکنالوجی سے لیس، ریڈار سخت موسمی حالات بشمول دھند، بارش اور طوفان میں مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ اسے صرف 30 منٹ میں آپریشنل بنایا جا سکتا ہے اور اس کے لیے صرف 400 واٹ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کا پورٹیبل ڈیزائن ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کرتے ہوئے اسے آسانی کے ساتھ تعینات اور دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

حالیہ دنوں میں ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا اور پاکستان پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

Related Posts