ضلع وسطی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع وسطی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر جاری
ضلع وسطی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے روزانہ کی بنیاد پر جاری

کراچی:چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاو کو روکنے کے لئے ضلع وسطی میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

اس سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 16 شادمان نمبر 1-2 میں ریسکیو اور پارک ڈپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے کئے جانے والے جراثیم کُش ادویات کے اسپرے کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے دستیاب وسائل کے ساتھ اس موذی وباء سے اپنی عوام کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا کے خلاف اس جنگ میں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔جبکہ دوسری جانب محکمہ پارک کے عملے نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کلورین اور جراثیم کُش ادویات ملے پانی کا اسپرے کیا۔

بلدیہ وسطی کے ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے عملے نے ہینڈ اسپرے مشین کیذریعے ضلع وسطی میں یونین کمیٹی نمبر 51 گلبہار،یونین کمیٹی نمبر 44 اوریونین کمیٹی نمبر26 فیڈرل بی ایریا میں جراثیم کُش ادویات کا اسپرے اور عوام میں ماسک اور ہینڈ گلوزتقسیم کرنے کے ساتھ سماجی فاصلوں کو ممکن بنانے کے لئے نشانات لگا ئے۔

Related Posts