کراچی: تیز رفتار بسوں کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، بس نذر آتش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Speeding buses kill two in Karachi, families demand justice

کراچی میں دو افسوسناک ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔

پہلا حادثہ عائشہ منزل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کے تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالنے کے بعد بس کو آگ لگا دی۔ جاں بحق خاتون کے اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کیس کو غلط طریقے سے سنبھالا اور بس ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بعد فرار ہونے کا موقع دیا۔

دوسرا حادثہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک اور تیز رفتار بس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں یعقوب حسین نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

کراچی میں رش کے اوقات کے دوران بھاری ٹریفک پر پابندی عائد

یعقوب حسین ایک ابھرتا ہوا کرکٹر تھا جو اضافی آمدنی کے لیے سموسے فروخت کرتا تھا۔ حادثے کے وقت وہ اپنے دوست محسن کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ محسن زخمی حالت میں عباسی اسپتال میں زیر علاج ہے،متاثرہ خاندانوں نے حکام سے فوری کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts