اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بدولت ملائیشیا میں محصور پاکستانی قیدی واپس پہنچے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ملائیشیا میں قید تھے ۔
وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ اس سلسلے میں پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کیا جس کے مطابق پی آئی اے نےبروز منگل کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلائی جس کےلیے بو ئنگ 777 طیا رہ استعما ل کیا گیا۔
غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کیلئے کوئی بھی ایئرلائن تیار نہ تھی۔اس کام کا بیڑہ پی آئی اے نے اٹھایا۔حکومت پاکستان کی ہدایت پر ، منگل کو ملائیشیا سے پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن لانے کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا اہتمام کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی حکومت نے اصل ممالک میں رضاکارانہ وطن واپسی کی سہولت کے لئے بیک 4 گڈ (بی 4 جی) ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھی پی آئی اے کی خصوصی پرواز عید الفطر سے پہلے 320 پاکستانیوں کو کوالالمپور سے لے کر اسلام آباد آئی تھی۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ پاکستانی ملائیشیا کی جیلوں میں اپنی سزا پوری کر چکے تھے اور اس میں سے بیشتر اپنا واپسی کا ٹکٹ خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے اور ڈگریوں کی تصدیق کا حکم