سائفر کیس، خصوصی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اسد عمر
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت کیلئے دی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔

سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے سائفر کیس مین عبوری ضمانت کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت سے ضمانت کی منظوری کیلئے اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پارٹی صدر سے  طویل ملاقات، نواز شریف کی وطن واپسی پر گفتگو

عدالت کو دی گئی اپنی درخواست میں اسد عمر نے کہا کہ میرے خلاف سائفر کیس سیاسی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مجھے ہراساں اور بلیک میل کرنا ہے۔

درخواست میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مؤقف اپنایا کہ سائفر کیس بے بنیاد ہے، مقدمے میں شامل کردہ دفعات بھی غلط ہیں۔ میں شاملِ تفتیش ہونے کو تیار ہوں، عدالت میری استدعا منظور کرے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت منظور کر لی۔ ایف آئی اے نے اسی کیس میں نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا تھا۔