اسپیکر آفس کا سپریم کورٹ کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں پنجاب الیکشن کے فنڈز کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی

اسلام آباد: عدلیہ اور پارلیمنٹ کے مابین اختلافات بڑھ گئے۔ اسپیکر آفس نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ مہیا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار نے اسپیکر کے خط پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا، تاہم رجسٹرار آفس سے زبانی احکامات پر اسپیکر آفس کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت سوڈان سے 1000 سے زائد پاکستانیوں کو نکالنے میں کامیاب

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اسپیکر آفس سے قومی اسمبلی کے 5 سیشنز کی کارروائی کا تحریری ریکارڈ  اور  قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے 6، 10، 17، 26 اور 27 اپریل کے قومی اسمبلی اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ تاحال اسپیکرآفس نے متعلقہ ریکارڈ عدالت کو مہیا نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے اختیارات کم کرنے کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کی منظوری دی، تاہم سپریم کورٹ میں بل کے خلاف درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔

بعد ازاں حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ توہین بل کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن منعقد کرانے کیلئے سوموٹو ایکشن کو اپنے اختیارات میں مداخلت قرار دیا تھا۔

Related Posts