صوابی :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں گے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوامی مفاد سب سے پہلے ہیں، عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں۔ پاکستان ایک آزآد و خودمختار ملک ہے،سب دنیا کے ساتھ برابری کے ساتھ تعلقات ہونگے،ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا لانا اپوزیشن کا حق ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف ایم این و اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا قانونی حق ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:ق لیگ حکومت کو بلیک میل کررہی ہے، شیخ رشید کاالزام، مونس الٰہی کا منہ توڑ جواب