ساؤتھ پولیس کی کارروائی، کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ساؤتھ پولیس کی کارروائی، کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ گرفتار
ساؤتھ پولیس کی کارروائی، کراچی کے پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرنے والا برگر گینگ گرفتار

کراچی: ساؤتھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے پوش علاقوں کے بنگلوں میں وارداتیں کرنے والے برگر گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نظیر شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے دن رات کی محنت کے بعد گروہ کے سرغنہ برگر عرف باس کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

زبیر نظیر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزموں نے دوران تفتیش ڈیفنس، کلفٹن اور ضلع شرقی کے پوش علاقوں میں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے تین ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازیبا ویڈیو وائرل کرکے بلیک میل کرنے پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

17سالہ نوجوان کا بے رحمانہ قتل، لاش 25روز بعد تھانے کے قریب سے بر آمد

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نظیر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزموں سے طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور ہنڈا سوک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ ملزموں سے دو ریوالور اور دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کا دیگر تھانوں سے ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

Related Posts