جنوبی افریقہ اور انگلینڈ آج کراچی میں مدمقابل، افغان ٹیم کی امیدیں کیسے برقرار؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

South Africa eye Champions Trophy semi-finals in clash against England

کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جہاں پروٹیز کی نظریں سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہیں تاہم افغان ٹیم بھی سیمی فائنل کیلئے پرامید ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سفر اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور سیمی فائنل کے صرف ایک مقام کے لیے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کی وجہ سے افغان ٹیم کو ایک قیمتی پوائنٹ مل گیا، جس سے وہ ابھی تک سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تاہم جنوبی افریقہ کو نیٹ رن ریٹ کی برتری حاصل ہے اور ان کے پاس انگلینڈ کے خلاف ایک اضافی میچ بھی باقی ہے۔

اگر جنوبی افریقہ یہ میچ جیت لیتا ہے، تو وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم جو پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کرنا چاہے گی۔

آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف شکست کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ اس مشکل وقت میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی ساکھ کو بہتر بنانے اور ٹورنامنٹ کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کی خواہاں ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیمبا باوُوما (کپتان)، ٹونی ڈی زوری، مارکو جانسن، ہینرک کلاسین، کیشَو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، لُنگی نگیڈی، کاگیسو ربادا، ریان رِکلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹن سٹبز، راسی وین ڈر ڈوسن، کوربن بوش پر مشتمل ہوگی۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جوز بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، ٹام بینٹن، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بین ڈکیٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ، مارک ووڈشامل ہونگے۔

Related Posts