صحافی اسد علی طور پر مبینہ تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف صحافی اسد طورپر حملہ کرنے والے 3 افراد گرفتار ہو گئے، ذرائع
معروف صحافی اسد علی طور پر 3 نامعلوم افراد کا تشدد، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مذمت

اسلام آباد: صحافی اسد علی طور پر مبینہ تشدد کا معاملہ ، تحقیقاتی اداروں نے حملہ کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صحافی اسد علی طور پر حملہ کرنے والے تینوں ملزمان اس وقت حساس اداروں کی حراست میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد علی طور پر تین افراد نے حملہ کیا تھا ان تینوں سے تفتیش جاری ہے، تینوں ملزمان کو تحقیقاتی اداروں نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، تینوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا اسد علی طور سے دیرینہ جھگڑا چل رہا تھا جس سے اسد علی طور بخوبی واقف تھے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد علی طور نے معاملے کو الجھانے کی کوشش کی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کا کہنا تھا کہ ان تینوں افراد سے مکمل تفتیش کرکے تمام حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور ان تینوں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسد علی طور نے الزام لگایا تھا کہ مجھے حساس اداروں کے اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے عام شہری ہیں ان کا کسی بھی حساس ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے شیخ علی عبداللہ کی قیادت میں قطری وفد کی ملاقات

Related Posts