لاہور، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3روزمیں23ہزار875 گاڑیوں کا چالان، 12 مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3روزمیں23ہزار875 گاڑیوں کا چالان، 12 مقدمات درج
لاہور، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3روزمیں23ہزار875 گاڑیوں کا چالان، 12 مقدمات درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا، لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں کا  چالان کیا گیا جبکہ 12 مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چالان کیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمے درج کیے گئے۔ 181 گاڑیاں بند کردی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور دیگر خلاف ورزیوں پر 181 گاڑیوں کو سیل کردیا۔ 16 ہزار 404 موٹر سائیکلوں، 3 ہزار 235 رکشوں اور 1ہزار 539کاروں کو چالان کیا گیا۔

اسی طرح 1 ہزار 589 پبلک ٹرانسپورٹ، 432 منی مزدا اور 676 ٹرالرز کو چالان ٹکٹ جاری کردئیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔ عوام ایس او پیز پر عمل کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 73 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ماسک کی خلاف ورزی پر 442 مقدمات قائم ہوئے جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 476 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈن حماد علی ہسپتال میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید

Related Posts