میرے والد انیل کپور حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، سونم کپور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے والد انیل کپور حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، سونم کپور
میرے والد انیل کپور حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں، سونم کپور

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میرے والد حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں۔

فادر ڈے پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد اور اداکار انیل کپور کیلئے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔سونم کپور نے اپنے والد کی خوبصورت اور یادگار تصویروں کو جوڑ کر ایک مختصر ویڈیو بنائی ہے جو اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ اپنے پیاروں سے بہت دور ہوتے ہیں تو اس طرح کے دن منانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

اْنہوں نے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے والد کو فلم میں ہیرو دیکھا، وہ بْرے لوگوں سے لڑتے تھے اور دْنیا کو اْن لوگوں سے بچاتے تھے۔

سونم کپور نے لکھا کہ میرے نزدیک، یہ میری زندہ حقیقت ہے، میرے والد حقیقی زندگی میں بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں کیونکہ میرے والد نے ہمیشہ ایک ہیرو کی طرح ہماری خوشیوں کی خاطر جدوجہد کی۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کا بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ گانے کی خواہش کا اظہار

اداکارہ نے لکھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میری زندگی میں دو خاص مرد شامل ہیں، ایک میرے والد اور ایک میرے شوہر۔اْنہوں نے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں اور آپ سے ملنے کے لیے بیتاب ہوں۔

Related Posts