بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے بعد گردش کرنے والی حمل کی افواہوں پر بالآخر وضاحت دے دی ہے۔
اداکارہ نے 23 جون کو ظہیراقبال سے شادی کی تھی، اور ان کی بین المذاہب شادی کو بھارت میں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم سوناکشی نے اپنی سات سالہ محبت کو شادی میں بدل کر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔
شادی کے صرف چھ ماہ بعد سوناکشی کے حاملہ ہونے کی افواہیں عام ہونے لگیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید ہوا ملی جب انہیں اپنے شوہر کے ساتھ ایک اسپتال جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان قیاس آرائیوں کے پیش نظر سوناکشی نے حقیقت واضح کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سوناکشی نے صاف گوئی سے کہا، ’’جب مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا شادی کے بعد ہمیں کئی دعوتوں میں بلایا گیا ہے، تو میں نے ہاں کہا اور میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں حاملہ نہیں ہوں—بس موٹی ہوگئی ہوں۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شادی شدہ زندگی خوشیوں اور دعوتوں سے بھری ہوئی ہے، جس کے باعث وزن بڑھنے کا امکان ہے۔ظہیر اقبال نے بھی انٹرویو میں ایک وائرل تصویر کا ذکر کیا جو ان کے کروا چوتھ کے جشن کے دوران لی گئی تھی۔
انہوں نے کہا، ’’مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ہماری ایک تصویر، جس میں ہم ایک کتے کو پکڑے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اسے دیکھنے کے بعد بھی لوگوں نے سوچا کہ سوناکشی حاملہ ہے۔‘‘
انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کی شادی، دلہا دلہن کے سرعام بوسے کی تصاویر وائرل
سوناکشی اور ظہیر جو سات سال کے تعلق کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے، دونوں نے ایک نجی تقریب میں شادی کی جس میں قریبی خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔
مہمانوں میں ہما قریشی اور ادیتی راؤ حیدری جیسی شخصیات شامل تھیں۔ بعد ازاں جوڑے نے ایک شاندار استقبالیہ دیا، جس میں ریکھا، آدتیہ رائے کپور، سلمان خان اور رچا چڈھا جیسی بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
افواہوں کے باوجودسوناکشی اور ظہیر اپنی نئی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور شادی شدہ زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔