فجر کی نماز کیلئے نہ اٹھنے پر بیٹے نے اینٹ کا وار کرکے باپ کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک بیٹے پر فجر کی نماز کیلئے نہ اٹھنے پر اپنے 50 سالہ والد کو اینٹ کا وار کرکے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے والد کو فجر کی نماز کیلئے نہ اٹھنے پر قتل کردیا۔ فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چشتیہ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں شہباز نامی بیٹے نے اپنے والد پر اینٹ سے حملہ کیا۔

فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز نے اپنے 50 سالہ والد مبشر رضا کے سر پر اینٹ دے ماری جس کے نتیجے میں مبشر رضا جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول والد کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ملزم شہباز نے بیان دیا ہے کہ میں نے فجر کی نماز کیلئے اپنے والد کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں اٹھے۔

قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غصے میں آکر اپنے والد پر اینٹ کا وار کیا جس کے نتیجے میں 50 سالہ والد کی موت واقع ہو گئی۔ ملزم سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شادی فراڈ، 18 سالہ لڑکی دکھا کر 40 سالہ عورت سے شادی کرادی

Related Posts