سوتیلے بیٹے کا ماں اور پہلی بیوی پر ظلم و ستم،گھر سے بیدخل کرنے کی کوششیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوتیلے بیٹے کا ماں اور پہلی بیوی پر ظلم و ستم،گھر سے بیدخل کرنے کی کوششیں
سوتیلے بیٹے کا ماں اور پہلی بیوی پر ظلم و ستم،گھر سے بیدخل کرنے کی کوششیں

اسلام آباد:شہر اقتدارکے تھانہ نیلور کے علاقے پنڈ بیگوال سے تعلق رکھنے والی زاہدہ پروین اپنے بیٹے کے ظلم وستم سے پریشان، سوتیلے بیٹے کی ماں اور پہلی بیوی کو گھر سے بیدخل کرنے کی کوششیں۔

زاہدہ پروین نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ اصغرعلی میرا سوتیلا بیٹا ہے،باپ کے فوت ہونے کے بعد اس نے مجھے پر اپنی سوتیلی بہن اقصیٰ اور اپنی پہلی بیوی پر ظلم کرنا شروع کر دیے۔

زاہدہ پروین نے بتایا کہ اصغر نے اپنے والد کو بہت مارا پیٹا تھا جس سے ان کے بازو زخمی ہوگئے تھے اور چند دن بعد اُن کا انتقال ہوگیا، اس کے بعد اصغر علی نے دوسری شادی کر لی۔

دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی بیوی کے بیٹے کو زبردستی چھین کر دوسری بیوی کے حوالے کردیا، دوسری بیوی پہلی بیوی پر ظلم و ستم کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اپنی ماں کے پاس مت جایا کرو۔

ہماری بجلی اورپانی بند کیا ہوا ہے اور جہاں پر میں رہائش پذیر ہوں وہاں پر دوستوں کو ساتھ لاکر گندی حرکتیں کرتا ہے،اصغر علی کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے،میں اکیلے گھر میں ایک جوان بیٹی اور ایک طلاق یافتہ خاتون کے معصوم بچوں کے ساتھ غیر محفوظ زندگی گزار رہی ہوں۔

زاہدہ پروین نے کہا کہ مجھے اپنی عزت اور جان کا خطرہ ہے،میرے بیٹے نے گھر میں غیرقانونی اسلحہ بھی رکھا ہوا ہے، اصغر علی مجھے مارتا پیٹتا ہے اور کہتا ہے کہ یہاں سے نکل جاؤ،میں کہاں جاؤں؟یہ جگہ میرے خاوند کی ہے،میں جوان بیٹی اور طلاق یافتہ بہو کو لے کر کدھر جاؤں؟

خدارا میری مدد کی جائے،میں آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ خدارا اس وحشی انسان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہمیں جانی تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Posts