کراچی: پاکستان کے سابق فاسٹ بولراور کپتان وسیم اکرم فکسنگ الزامات سے تنگ آگئے اور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگانے والوں کیلئے میرے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مختلف کرکٹرز کی جانب سے وسیم اکرم پر فکسنگ الزامات عائد کیے گئے تھے، عطاالرحمان نے انھیں اپنا کیریئر تباہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ عامر سہیل نے تو اور بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہاکہ جب بھی میں اپنے بارے میں اس طرح کی منفی چیزیں سنتا ہوں توکافی افسوس ہوتا ہے۔مگر میں اس سب کو فراموش کرتا ہوں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے 17 برس ہوچکے مگر کچھ لوگ بدستور اپنے مفادات کیلیے میرا نام اچھال رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتا اور آگے بھی ایسا ہی کرتا رہوں گا،میرے پاس اس قسم کے لوگوں کیلیے کوئی وقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:شعیب اختر نے نوجوان باؤلرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادیئے