شعیب اختر نے نوجوان باؤلرز کو بلے بازوں پر دھاک بٹھانے کے گر بتادیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shoaib Akhtar shares his legacy with Pak national team emerging bowlers

لاہور : کرکٹ کی تاریخ کے تیزترین باؤلرشعیب اختر نے قومی ٹیم کے باؤلرز کے ساتھ آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔

شعیب اختر نے ایک تیز باؤلر کے لئے جارحیت اور رویے کی اہمیت پر زور دیا اور کھلاڑیوں سے کہا کہ انہیں بلے باز کے ساتھ سخت مقابلہ کرنا چاہئے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ دنیا ان کی تیز رفتار گیندوں کو آج بھی یاد رکھتی ہے جن سے مخالف بلے بازوں پر لرزہ طاری ہوجاتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ اگلے وقار یونس بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، شاہین شاہ آفریدی اگلے وسیم اکرم بن سکتے ہیں اور محمد عباس کے اگلا محمد آصف بننے کا امکان ہے۔

تاہم ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ان باؤلرز کو اپنے حریفوں پر دھاک بٹھانے کیلئے ذہانت کے ساتھ باؤلنگ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ تیزرفتاری کا کوئی متبادل نہیں تھا ، قومی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی موجودہ کھیپ میں ہنر اور صلاحیت موجود ہے لیکن انہیں مقبولیت حاصل کرنے اور پوری دنیا میں پہچان بنانے کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر نے کھلاڑیوں کو اپنی ذہنی اور جسمانی تندرستی پر کام کرتے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی وباء ختم ہونے کے بعد سب کچھ معمول کی طرف لوٹ آئیگا۔

مزید پڑھیں: ڈریم پیئرمیں شعیب اختر نے عمران خان اور نسیم شاہ کوجوڑی دار بنالیا

شعیب اختر نے 1997 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور 47 ٹیسٹ اور 163 ون ڈے میچوں میں بالترتیب 178 اور 247 وکٹیں حاصل کیں ۔

Related Posts