کراچی: برسات میں شہر میں نکاسی آب کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اپنے چائنیز ٹھیکیداروں کو مستعد کردیا،زیر انتظام اضلاع میں نکاسی آب کے لیے عملہ میدان میں آگیا۔
اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزارشیخ نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ بارش کے سلسلے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے چائنیز کنٹریکٹر زکو ہنگامی بنیاد پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دے دی ہیں ۔
ضلع شرقی، جنوبی اور ملیر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے عملے کی شفٹوں میں تعیناتی، اورشکایتی مراکز فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز مون سون بارش کے بعد عملے نے فوری طور پر سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کیا جوصبح تک جاری رہا اور اہم شاہراہوں کو فوری طور پر کلیئر کیا گیا۔
ایم ڈی کاشف گلزارنے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کے ہمراہ ضلع جنوبی، غربی اور گوند پاس لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔
دریں اثناء انہوں نے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معمول کا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ برسات میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ٹیمیں متحرک رکھیں۔
مزید پڑھیں:برسات کیلئے تیاریاں مکمل ،عملہ ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار رہے ، سلمان عبداللہ مراد