کلاسیکل رقاصہ و اداکارہ سوہائی ابڑونے فلم کے لیے بال منڈوا دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Suhaee Abro goes bald for Faran Tahir’s Hollywood film ‘The Window’
Suhaee Abro goes bald for Faran Tahir’s Hollywood film ‘The Window’

کراچی :پاکستانی کی کلاسیکل رقاصہ و اداکارہ سوہائی ابڑو نے فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے اپنے بال منڈوالیے۔اداکارہ نے حال ہی میں فلم ’دی ونڈو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کی کاسٹ میں نامور اداکار فیصل قریشی اور سمیع خان بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سوہائی ابڑو نے بتایا کہ انہیں فلم سائن کرتے ہوئے ڈائریکٹر عمار لسانی اور کنزہ ضیاء نے بتایا تھا کہ فلم میں ایک سین ہے جس میں بال منڈوانے پڑیں گے اور ہم اس سین کو حقیقی طور پر شوٹ کرنا چاہتے ہیں کیا آپ تیار ہیں؟۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کچھ سیکنڈز اس حوالے سے سوچا جس کے بعد حامی بھر لی۔سوہائی کا کہنا تھا کہ دراصل فلم ’دی ونڈو‘ حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ جب گاؤں میں کسی بچے یا نوجوان کو قید کردیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

انہوں نے مزید کہاکہ گاؤں میں جب طویل عرصے کے لیے کسی کو قید کیا جاتا ہے تو اس پر تشدد کیا جاتا ہے جس میں اس کے بال بھی منڈوادیے جاتے ہیں۔اداکارہ نے فلم کے لیے بال منڈوانے کے بعد چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک پوسٹ میں سوہائی نے اسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ تین تصاویر شیئر کیں، 2 میں ان کا شاٹ ہیئر اسٹائل دیکھا گیا جب کہ ایک میں ان کا بال منڈوانے کے بعد کا انداز دیکھا گیا۔اس پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’دی ونڈو‘ کے کردار میں ان کے مختلف پہلو ہیں۔

فلم کے ہدایت کار کے مطابق’دی ونڈو‘ کو ہالی وڈ کے اشتراک سے بنایا جارہا ہے جسے رواں برس ریلیز کیا جائے گا تاہم اس کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts