سوہائے ابڑو نے لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوہائے ابڑو نے لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی
سوہائے ابڑو نے لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی

کراچی:اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ایک شو کے دوران لڑکے کا روپ دھار کر ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کردی۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو گھبرانا منع ہے میں شرکت کی جہاں ان سے مختلف موضوعات پر مبنی دلچسپ سوالات کیے گئے۔

شو کو دلچسپ بنانے کے لیے سوہائے علی ابڑو نے وڈیرے کا روپ دھار کر انٹری دیتے ہوئے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔سوہائے ابڑو نے کسی وڈیرے کی طرح سیاہ کرتا زیب تن کیا۔

انہوں نے سر پر پگڑی پہنی، مردانہ انداز کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر کہا کہ میرا نام سائیں سکھی شاہ ہے اور میں پروڈیوسر کا بیٹا ہوں، پھر انہوں نے اپنی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

پروگرام میں شریک اداکارہ ماہرہ خان اور سوہائے علی ابڑو (فوٹو : اسکرین گریب)

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ماہرہ کی فلم سنیما میں لگی ہے تو میں بھی وہ فلم دیکھنے چلا گیا، جس سے میں کافی متاثر ہوا ہوں، سچ کہوں تو ماہرہ نے میری زندگی بدل دی، پھر میں نے فیصلہ کرلیا کہ شادی کروں گا تو صرف ماہرہ سے ہی کروں گا۔

سوہائے ابڑو نے شو کے دوران ماہرہ خان کے ساتھ انہی کی بھارتی فلم رئیس کے گیت پر کنگ خان کے انداز کے ساتھ رقص بھی کیا اور محفل میں ایسا سماں بندھ گیا کہ ماہرہ خان ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

Related Posts