اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی اسپین کی جیل میں مبینہ خودکشی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Software mogul John McAfee commits suicide in Spanish prison

میڈرڈ:اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میکافی نے مبینہ طور پرخودکشی کر لی،اسپین کی جیل میں قید جان میکافیی اپنے سیل میں مردہ پائے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جان میکافی کو امریکا میں ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر 2020 میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جان میکافی1980میں اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے دنیا کا پہلا اینٹی وائرس سافٹ ویئر (میکافی اینٹی وائرس ) ایجاد کرکے آئی ٹی انڈسٹری کو اربوں ڈالرز کے ناقابل تلافی نقصان سے بچایا تھا۔

جان میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاونٹس میں جمع کی تھی۔

امریکی حکام کا الزام ہے کہ 75 سالہ کاروباری نے مشاورتی خدمات، تقریروں اور کرپٹو کرنسی کے ذریعہ اربوں روپے کمائے لیکن  2014 سے سن 2018 تک چار برس کی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کیے۔

جان میکافی نے تاہم ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی۔ اس ماہ کے اوائل میں انہوں نے اپنی بے گناہی کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا بھی لیا تھا۔

Related Posts