سماجی و اقتصادی ترقی خواتین کے مساوی حقوق سے منسلک ہے۔وزیر اعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی و اقتصادی ترقی خواتین کے مساوی حقوق سے منسلک ہے۔وزیر اعظم عمران خان
سماجی و اقتصادی ترقی خواتین کے مساوی حقوق سے منسلک ہے۔وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قابلِ قدر اور مستحکم سماجی و اقتصادی ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب خواتین کو مساوی حقوق دئیے جائیں اور انہیں معاون فضا مہیا کی جائے۔ یہ دونوں آپس میں منسلک ہیں۔

عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسے تمام اقدامات اٹھائے گی جن کے تحت خواتین کو معاشرے میں محفوظ، پر امن اور کامیاب زندگی عطا کی جاسکے۔

خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی یومِ خواتین منانے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت پاکستانی خواتین کو یکساں معیارِ زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے تمام اقدامات کو انجام دینے کی کاوشوں میں ہمارا مذہب اسلام، سیرتِ نبوی ﷺ اور وہ تمام خصوصیات ہماری رہنمائی کریں گی جو ہمارے معاشرے کو دیگر کے مقابلے میں ممتاز بناتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین ملک کے ہر شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں، یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کا عزم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مطابق خواتین کی طاقت قلم اور تلوار سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: صدر کا خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع دینے کا عزم

Related Posts