اسلام آباد:خواجہ سراء کو گرفتار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جولی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنقید کا طوفان برپا کردیا ہے۔
جولی کو تین دن پہلے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اسے جیل بھیج دیا گیا تھا ، جولی کی ایک دوست فرح نے انکشاف کیا تھا کہ اس کے ساتھی خواجہ سراء روزی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مار پیٹ کی گئی تھی۔
فرح کا کہنا تھا کہ جولی اور میں نے روزی کو مارنے پیٹنے کے خلاف آواز اٹھائی لہٰذا جوابی کارروائی میں روزی پر تشدد کرنے والے گروپ نے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
خواجہ سراء جولی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد شہرت حاصل کی تھی، جولی کے اس ویڈیو پیغام کو صارفین نے بیحد سراہا تھا ۔
جولی نے اپنے پیغام میں معاشرے میں ہونیوالی ناانصافیوں اور خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونیوالے واقعات سے پردہ ہٹایا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:نصیر آباد، خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر اوباشوں کا حملہ