وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی رخصتی کے ساتھ ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی چھٹی کا مطالبہ زور پکڑگیا ، سوشل میڈیا صارفین نے میمز بناکر حکومت پرطنز کے تیر چلانا شروع کردیئے۔
حکومت کی جانب سے خراب کارکردگی کی وجہ سے وزیر خزانہ کی تبدیلی کے فیصلے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے جاری ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان کی چھٹی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
ایک صارف نے حفیظ شیخ فارغ پوری ٹیم فیل، کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ایک دن آئے گا جب اُسے احساس ہوگا کہ وہ خود بھی نااہل ہے۔ایک صارف نے حماد اظہر کو وزیرخزانہ بنانے پر پوچھا کہ خان صاحب ابھی سے بتا دیں کہ جب انکو نکالا جائے گا تو اس کی وجہ مہنگائی ہو گی یا کمائی ؟؟؟۔
اینکر منصور علی خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تبدیلی سرکاری نے کتنے بندے تبدیل کردیئے، آپ کمزور ترین کھلاڑیوں کو کیوں تبدیل نہیں کرتے ؟۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ چینی چوری اسکینڈل میں جس کرپٹ حماد اظہر کو سزا کے طور پر نکالا گیا تھا،ماشااللہ سے حفیظ شیخ کی مہنگائی ختم کرنے کے لئے اسے رکھ لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عفت عمر کے کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
ایک سوشل میڈیا صارف نے حفیظ شیخ بھی فارغ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ اتنے تو ماں اپنے بچے کے پیمپر نہیں بدلتی جتنے عمران خان نے وزیر بدل لئے ہیں۔
وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔