انسٹا اسٹوری ثنا جاوید کو مہنگی پڑ گئی، صارفین کی شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال کی شروعات میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرنے والی معروف اداکارہ ثنا جاوید کی انسٹاگرام اسٹوری انہیں مہنگی پڑ گئی، صارفین نے انہیں بری طرح آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں عالمی شہرت یافتہ امریکی گانا “بیلیور” کی ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار کو پرجوش انداز میں کنسرٹ میں اپنے لاکھوں مداح کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس گانے میں جس شخص کی کہانی سنائی گئی ہے وہ چھوٹی سی عمر میں زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے بُری طرح ٹوٹ جاتا ہے، وہ شدید درد میں نظمیں لکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ اُس نے اپنے مشکل وقت سے سیکھا اور وہ اپنے درد کی شدت سے مضبوط بن گیا۔

ثنا جاوید کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ پر سخت  تنقید کی جارہی ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ثنا جاوید دھوکے باز ہیں اور وہ ساری عمر دھوکے باز ہی رہیں گی، وہ اس طرح کی اسٹوریز لگا کر معصوم بننے کی کوشش کررہی ہیں لیکن سچ تو یہی ہے کہ اداکارہ نے اپنے سابق شوہر (عمیر جَسوال) کو دھوکہ دیا۔

صارفین نے یہ بھی کہا کہ ثنا جاوید نے ایک ہنستا بستا گھر خراب کیا ہے، ایک بیوی سے اُس کا شوہر، اُس کا گھر اور ایک بیٹے سے اُس کا باپ چھینا ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی۔

Related Posts