کراچی:معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں خودنمائی کی وجہ سے ایک بارپھر سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں آگئیں۔
ندا یاسرکی سوشل میڈیا پرکافی تصوریں وائرل ہورہی ہیں، جن میں ان کی بیٹی موجود ہی نہیں اورساری تصاویرمیں صرف وہی مختلف پوزکرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔