گلوکارہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری کے ساتھ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری کے ساتھ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل
گلوکارہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری کے ساتھ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست شہباز شگری کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر مداحوں کا ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بازی گانے سے شہرت پانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصویر میں اپنے ساتھ موجود نوجوان شہباز شگری کو اپنے ٹوسٹ کیلئے ایواکیڈو قرار دیا۔

یہ مثال سامنے رکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے جوڑی کو مختلف آراء سے نوازا۔ کسی نے شہباز شگری کو بکرے سے تشبیہ دی تو کسی نے دونوں کو کسی اور جانور سے مشابہ قرار دیا، تاہم منفی ردِ عمل کے ساتھ ساتھ مثبت تاثرات بھی دیکھنے میں آئے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر دونوں کی قربت سے کھینچی گئی تصویر پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ سماجی فاصلہ کہاں ہے؟

واضح رہے کہ سماجی فاصلے سے مراد ایک دوسرے سے کم از کم 2 میٹر یعنی لگ بھگ 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہے تاکہ کورونا وائرس سے عوام الناس اور ان کے اہلِ خانہ محفوظ رہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصویر دیکھنے کے بعد دونوں کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے دُعائیں بھی دیں۔ 

https://www.instagram.com/p/CBUNwWihooV/

Related Posts