نام نہاد صحافی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ فواد چوہدری نے عندیہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نام نہاد صحافی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ فواد چوہدری نے عندیہ دے دیا
نام نہاد صحافی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ فواد چوہدری نے عندیہ دے دیا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نام نہاد صحافی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، ایف آئی اے سائبر ونگ فعال کردیا گیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سائبر ونگ فعال کردیا، بڑے بلیک میلر صحافی جیل میں ہوں گے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافیوں نے یو ٹیوب چینل کو شہرت عطا کرنے کے لیے وزراء سمیت باعزت افراد پر الزامات لگانے کو وطیرہ بنا لیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے صحافیوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسرے کی کوئی عزت سمجھتے ہیں، یو ٹیوب چینل ویوز کے لیے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے صحافیوں کے پیچھے جو لوگ ہیں، انہیں پہچان لیا گیا ہے، انتظار کیجئے، مکمل کہانی جلد آپ کے سامنے آ جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب، الیکشن کمیشن کا نظام اور اداروں سے متعلق قانون سازی پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کو مؤخر کرکے تینوں فورسز کے ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قانون سازی پر اتفاق رائے ضروری ہے، فواد چوہدری

Related Posts