کے پی کے میں کل سے پھر برفباری شروع ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان آبزرور

محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ 

پشاور سے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

نجی چینل جیو نیوز کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

گزشتہ دن موسمیات نے کہا تھا کہ منگل کی رات کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا تھا کہ  کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا۔ منگل کو اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

Related Posts