کراچی:جناح ٹرمینل کراچی پر کسٹمزحکام نیاسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔38 مسافروں کے ذریعے 6 کروڑ روپے مالیت کی اشیا ضبط کر لی گئیں۔ڈپٹی کلکٹر کے مطابق پکڑی گئی مصنوعات ضبط کرکے7ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔
اسمگلنگ میں ملوث38کھیپیوں کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لیلیے گئے ہیں۔سامان کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمزحکام اور عملیکیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کسٹمزحکام کے مطابق دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے آئے38مسافروں کا سامان شک ہونے پرچیک کیاگیا تو مسافروں کے سامان سے لیپ ٹاپ،میموری کارڈز،مصنوعی زیورات برآمد کر لیے گئے۔
مسافروں سے آئی فون،یوایس بی،گلاس بیٹس،ایپل واچ،آئی پیڈ، ٹیبلیٹ، کانٹک لینس، کاسمیٹکس، الیکٹرونکس اشیا، سگریٹ، چاکلیٹس،موبائل فونز اور پرفیومز برآمد کیے گئے۔
سامان کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے گرین چینل سے کلیئرکرنے کی کی کوشش کی جارہی تھی۔ دبئی سے آنے والے 38 مسافروں کے سامان کوغیرقانونی طورپرکلیئرکیاجارہاتھا۔
کلیئرنس میں ایئرپورٹ پرتعینات افسران وعملہ ملوث تھا۔غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث کسٹمزحکام وعملے کافوری تبادلہ کردیاگیا ہے اورکسٹم اسٹاف کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔