اسلام آباد:ملک میں اسموگ اورفضائی آلودگی پرقابوپانےکامشن،وزیراعظم عمران خان نےاہم اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں حتمی پلان کی مںظوری دی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سےبڑےشہروں کواسموگ اورفضائی آلودگی سےبچانےکیلئےوزیراعظم عمران خان کی جانب اہم اجلاس طلب کرلیاگیاہے،جس میں وفاقی وزراء،معاون خصوصی،وفاقی اورصوبائی حکام سمیت دیگرافسران شرکت کرینگے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوملک میں فضائی آلودگی اوراسموگ پرقابوپانےکیلئےکیےجانےوالےاقدامات پربفنگ دی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی والےجوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا
اجلاس میں معاون خصوصی ملک امین اسلم اوروفاقی وزیرحماداظہروزیراعظم کو پلان پیش کرینگے،پلان پرپربفنگ کے بعد وزیراعظم ان چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیار کردہ پلان کی منظوری دینگے،جس کے تحت ملک کے بڑے شہروں میں اسموگ اور فضائی آلودگی پرقابو پانےکیلئےاقدمات کومزیدتیزکیاجائےگا۔