گریم اسمتھ نے کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹادیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smith rules De Kock out of Test captaincy

جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ڈائریکٹر کرکٹ گریم اسمتھ نے کوئنٹن ڈی کوک کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹادیاہے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے قائمقام چیف ایگزیکٹو جیکس کاکہنا ہے کہ گریم اسمتھ کو دو سال کی مدت کے لئے ڈائریکٹرمقرر کیا گیا ہے، ان کے عہدے کی میعاد مارچ 2022 کے اختتام پر ختم ہوگی۔

39 سالہ گریم اسمتھ نے 108 ٹیسٹ میچوں اور 149 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی قیادت کی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف وورلڈ الیون کی کپتانی بھی کی۔

گریم اسمتھ نے ایک ٹیلی کانفرنس میں بتایا کہ ٹیسٹ کپتانی ان چیلنجزمیں سے ایک تھی جو انھوں نے اپنے دور میں برداشت کی۔

انہوں نے ڈی کوک کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ان پرمحدود اوورز کی ٹیم کی قیادت کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر اور ایک اہم بلے باز ہونے کی ذمہ داری بھی ہے۔

گرم اسمتھ نے کہا ہے کہ ڈی کوک ہمارے سفید بال کپتان ہوں گے لیکن کام کے بوجھ اور ذہنی صلاحیت کے پہلو سے ہم انھیں تازہ رکھنا چاہتے ہیں۔ ذاتی تجربے سے میں جانتا ہوں کہ تینوں فارمیٹس کی کپتانی کرنا مشکل ہے اور ہم ان پر دباؤ ڈالنا نہیں چاہتے ہیں۔

فروری میں فاف ڈو پلیسیس کے سبکدوش ہونے کے فیصلے کے بعد اسمتھ نے ممکنہ متبادل کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایسا نہیں جس کی آپ نشاندہی کرسکیں اس سطح پر بہت سارے کھلاڑی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:انجلینا جولی کو بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنے لئے خاتون ساتھی کی تلاش

جنوبی افریقہ کی اگلی شیڈول ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں جولائی میں ہے لیکن اسمتھ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اس کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، جنوبی افریقہ کا جون میں سری لنکا دورہ بھی شیڈول ہے لیکن اسمتھ کا کہنا ہے کہ دونوں دوروں کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان ممالک کے بورڈ زکے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو اگست میں ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کی امید ہے۔

Related Posts