وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سینٹورس مال پارکنگ میں درجنوں کی تعداد میں غیر قانونی ایس ایم ڈیز کو نصب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹورس مال پارکنگ میں سرکاری اراضی پر اشتہاری ایس ایم ڈیز گزشتہ کئی ماہ سے سرکاری ٹیکس ادا کیے بغیر لگائی گئی ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق اشتہاری ایس ایم ڈیز اسلام آباد کے مشہور ترین سینٹورس مارل پارکنگ کی سرکاری اراضی پر نصب کی گئیں جس کی اجازت چند ماہ قبل دی گئی۔
ایم اے ڈائریکٹریٹ کے افسران نے غیر قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ڈیز نصب کرنے کی اجازت دی جس کا ڈی ایم اے ڈائریکٹر کے گزٹ میں کوئی ذکر نہیں۔
بعد ازاں غیر قانونی عمل کی نشاندہی کی گئی۔ ڈی جی ایم سی آئی اور ڈی ایم اے ڈائریکٹریٹ کے ایڈمنسٹریٹر کو اطلاع دی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی جی، سی آئی سیدہ شفیق نے انکوائری شروع کردی۔
انکوائری کے دوران سینٹورس مال پارکنگ اور دیگر علاقوں میں نصب غیر قانونی سائن بورڈز اور ایس ایم ڈیز کے خلاف آپریشن اور غیر قانونی اشتہاری مہم کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مل کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت غیر قانونی اشتہاری میٹریل کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کردیا۔
اس سلسلے میں 3 ماہ قبل شعبۂ اشتہارات کے عملے کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر میونسپل کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینی ٹیشن ڈیپارٹ کو اسٹیمر اور دیگر اشتہاری بورڈ ہٹانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
مزید پڑھیں: بلدیہ وسطی میں غیرقانونی اشتہاری مواد کے خلاف مہم کا آغاز