سندھ کابینہ کی منظوری، مرتضیٰ وہاب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کنفرم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Cabinet approves appointment of Murtaza Wahab as Administrator Karachi

 کراچی : سندھ کابینہ نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے ،پرائیویٹ سیکٹر کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلہ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ داؤد یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو نئے وی سی کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی منظوری دے دی، سندھ کابینہ نے چیئرمین بی آئی ایس ای حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص کو نئے چیئرمین کی تقرری تک توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: جرم ثابت ہونے سے پہلے گرفتاری نہیں ہوگی، سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں ترامیم کی منظوری دیدی

محکمہ زراعت نے کابینہ کو بتایا کہ کاٹن فیس 20 روے فی 100 کلوگرام سندھ میں وصول کی جاتی ہے،پنجاب میں 10 روپے فی 100 کلوگرام کاٹن فیس وصول کی جاتی ہے،سندھ کابینہ نے کاٹن فیس 10 روپے فی 100 کلوگرام وصولی کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں کے ایم سی کی 4 ہیلتھ کیئر سہولیات محکمہ صحت کو دینے کا فیصلہ کیاگیاجن میں گزری میٹرنٹی اسپتال، ضلع جنوبی، سوبھراج میٹرنٹی اسپتال ضلع جنوبی، گذدرآباد جنرل اسپتال ضلع جنوبی اور لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کورنگی شامل ہیں۔

سندھ کابینہ نے پرائیویٹ سیکٹر کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلہ کی بھی منظوری دے دی،داخلہ کیلئے قابلیت کا ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے ہوگا،70 فیصد قابلیت کے حامل افراد کو ویٹ ایج دی جائے گی،30 فیصد ویٹ ایج تعلیمی قابلیت پر ہونگے،تعلیمی قابلیت میں ایف ۔ایس سی ،پری میڈیکل بنیاد پر ہوں گی،امیدوار کیلئے فارم فیس 1500 ہوگی اور قابلیت کے حامل کیلئے ٹیسٹ فیس 600 ہوگی۔

Related Posts