کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور کے 61 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Smart lockdown imposed in 61 areas of Lahore to counter COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :شہر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 61 علاقوں میں 30 جون تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے ، متاثرہ علاقے سیل، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

رام نگر گلی نمبر 23،چوہدری بلڈنگ، گلی نمبر 10 ،بلال پارک، اقرا ء اسکول اسٹریٹ،قلعہ گجر سنگھ ، عبد الکریم روڈ،عثمانیہ کالونی،رائل پارک،کریم پارک بلاک نمبر 2 ، 3 ، 4،جوہر ٹاؤن بی بلاک،ایف 2 بلاک،کینال ویو سوسائٹی بی بلاک،جوہر ٹاؤن جے 2 بلاک، جی 3 بلاک، واپڈا ٹاؤن ایف 2 بلاک،واپڈا ٹاؤن جی بلاک ودیگر علاقے سیل کردیئے گئے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے اور حکومت نے اس وباء پر قابو پانے کے لئے بدترین متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کی افواہیں، اشیاء خورد و نوش کی قلت، قیمتیں ڈبل

دوسری طرف پاکستان میں ایک دن میں ناول  کورونا وائرس سے مزید136 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد 154760 ہوگئی ہے۔

Related Posts