ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافدکردیاگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
34 NEW CASES OF OMICRON VARIANT REPORTED IN ISLAMABAD

کراچی:ضلع غربی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافدکردیاگیا،دو سب ڈویژن کی7یوسیزعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاہے ان میں سب ڈویژن اورنگی کی یوسی10 گبول کالونی، یوسی 11داتانگر،یوسی12مجاہدآباد،سب ڈویژن مومن آباد کی یوسی2ہریانہ کالونی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یوسی 3حنیف آباد،یوسی 5 مدینہ کالونی اوریوسی،8 بلال کالونی شامل ہیں۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 29دسمبرسے 11جنوری 2021تک ہوگا۔

ان علاقوں میں بغیر ماسک کسی کے آنے اور جانے پرپابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ضروری نقل وحرکت پر بھی پابندی ہوگی،کسی قسم کی تقریب کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کسی تقریب میں 3سے زیادہ افراد کوشامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کورونا مثبت آنے کی صورت میں اس شخص کوقرنطینہ ہونا ہوگا،اس کواس کو لوگوں میں گھلنے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت ان علاقوں میں مستحق افراد کو راشن فراہم کنے کی کوشش کرے گی۔

Related Posts